جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیے؟بالی ووڈاداکارہ نے خوبیاں بتادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نےاپنے ہونےوالےشوہر کی خوبیاں بتادیں۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ ‘کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی کپور نےاپنے ہونےوالے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔
جھانوی کپور سے اس موقع پرپوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔
جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کے جواب میں جھانوی کپورنے کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ فلمی کیریئر پر مرکوزہے اور شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،سبحان عمیس اور ماڈل عبیر اسد میں علیحدگی
ایک رپورٹر نے مذاقاً کہا کہ جھانوی کو پروپوز کون کرے گا؟ اس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیاجس پر روہت نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا،یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلقات میں ہیں اوردونوں کوایک ساتھ دیکھاگیاہے،تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور روہت سراف اور ورون دھون کی فلم’ ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ 2 اکتوبر 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔