اساتذہ اور طلبہ کیلئےبین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع

Sep 17, 2025 | 11:06:AM
اساتذہ اور طلبہ کیلئےبین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے فاسٹ نیوکس (FAST-NUCES) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے  جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ عالمی معیار کی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔
یہ معاہدہ پی آئی ٹی بی کے اسکلز ڈویلپمنٹ ونگ کے ڈائریکٹر احمد اسلام سیان اور فاسٹ نیوکس کے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب معروف کے درمیان طے پایا، اس پروگرام کے تحت شرکاء کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پی آئی ٹی بی اپنے آن لائن پورٹل کے ذریعے سرٹیفکیشن فیس کا 100 فیصد خرچ واپس کرے گا، حکام کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اور مالی دونوں رکاوٹیں ختم کرے گا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا یکساں موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا ہےکہ یہ قدم نہ صرف پنجاب کے ٹیلنٹ پول کو مضبوط کرے گا بلکہ گریجویٹس کو عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مقابلے کے قابل بنائے گا، حکومت کا وژن صوبے کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنا سکیں۔