200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی بچت سکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔
اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔
ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔
جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کیلئے مختص کیے گئے تھے۔
تیسرے انعام کی مالیت 1250 روپے فی کس ہے.
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار، خوفناک بمباری، 3صحافیوں،بچوں سمیت 100 فلسطینی شہید
ماہرین کے مطابق پرائز بانڈز عام شہریوں میں نہ صرف بچت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ کم سرمایہ رکھنے والا بھی بڑے انعام کا حقدار بن سکے۔ 200 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی بچت سکیم کے تحت ہر سال مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔