بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا

Sep 17, 2023 | 14:35:PM
بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا،بھارتی ٹیم نے ہدف 7 ویں اوور میں بغیرکوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ایشین چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ہو گئی،سر ی لنکا کا51 رنز کا ہدف بھارت نے 6.1 اوور میں پوا کرلیا،بھارت کے ایشان کشن نے 23 اور شبمھن گل نے 27 رنز سکور کئے۔

اس سے قبل سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے فاسٹ بولرمحمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،سراج نے تیز ترین 5 وکٹیں لینے کا چمنداواس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا،سری لنکاکے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے ۔بھارت سری لنکا کو شکست دیکر آٹھویں ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔

بھارت کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے ۔