سعودی شہزادہ خالد بن محمد انتقال کر گئے

Sep 17, 2023 | 00:40:AM
سعودی شہزادہ خالد بن محمد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی شاہی خاندان  کیلئے ایک کے بعد ایک بری خبر، سعودی  شہزادہ  خالد بن محمد بن عبداللہ  آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن محمد کی نماز جنازہ  اتوار 17 ستمبر کو  ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ  جامع مسجد  میں نماز  عصر کے بعد ادا کی جائےگی،شہزادہ خالد کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک سعودی شہزادہ کی موت واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج