اشتعال انگیز تقاریر کیس: کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 17, 2022 | 10:02:AM
عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کیپشن: کیپٹن(ر) صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عدالت نے اشتعال انگیز  تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم دورہ ازبکستان کے بعد پھر سیلاب زدگان کی مدد میں لگ گئے

وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔