وزیراعظم دورہ ازبکستان کے بعد پھر سیلاب زدگان کی مدد میں لگ گئے

Sep 17, 2022 | 09:50:AM
وزیراعظم دورہ ازبکستان کے بعد پھر سیلاب زدگان کی مدد میں لگ گئے، آج ٹانک کا دورہ کریں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم دورہ ازبکستان کے بعد پھر سیلاب زدگان کی مدد میں لگ گئے، آج ٹانک کا دورہ کریں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبوں کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ شہباز شریف متاثرین کیلئے بنائے گئے 100 گھروں کا افتتاح بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کاوش کرنا ہوگی، افغان حکومت بھی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔