گرج چمک کے ساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Sep 17, 2022 | 09:17:AM
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، سوات، چترال، دیر، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔