پاکستان اور جنوبی افریقہ میں دوسرا ٹیسٹ، شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنادی۔
پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے تمام سٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں کل اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کرکٹر یوسف پٹھان کو تاریخی مسجد کا دورہ مہنگا پڑ گیا