زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا بازیاب 

Oct 17, 2025 | 22:16:PM
زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر کا بیٹا بازیاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نجب الدین اچکزئی) دو  ماہ قبل اغوا ہونیوالے زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے مستنصر کو رہا کردیا گیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور اسکے بیٹے کو دو ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا ،مغوی کو ہرنائی کے علاقے میں چھوڑاگیاہے،تاحال اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو رہا نہیں کیاگیاہے،لیویز
 اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو کچھ عرصہ قبل قتل کرنے کی خبر آئی تھی تاہم وہ جھوٹی تھی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور اسکے بیٹے کو کالعدم تنظیم کے کارندوں نے اغواء کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:قصور:بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر ضعیف باپ کو آگ لگا دی،ماں پر تشدد