سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

Oct 17, 2025 | 10:47:AM
سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹویٹس کے سکرین شاٹ ریکارڈ میں لگائے،ان سکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کیخلاف افراتفری اور انارکی ظاہر نہیں ہوتی،ملزمہ کا معاملہ مزید انکوائری کا طلب گار ہے، ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری
واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھاجبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو این سی سی آئی اے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔