دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری

Oct 17, 2025 | 10:34:AM
دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فوربز نے 2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کردی ۔
اس فہرست میں کرسٹیانورونالڈو بدستور پہلے نمبر ہیں جبکہ میسی دوسرے اور کریم بینزیما تیسرے نمبر پر ہیں۔
سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ، انٹرمیامی کے لیونل میسی کی 13 کروڑ، الاتحاد کے کریم بینزیماکی 10 کروڑ 40 لاکھ اور ایمباپے کی ساڑھے 9 کروڑڈالر ہے جبکہ لیور پول کلب کے محمد صلاح کی سالانہ آمدنی ساڑھے 5 کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کون سی 20 ٹیمیں کھیلیں گی ؟نام سامنے آگئے
سپین کے لامائن یامال پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں  جن کی آمدنی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔