پی ٹی آئی ایم این اے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی

Oct 17, 2025 | 10:05:AM
پی ٹی آئی ایم این اے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کیخلاف ممکنہ عدم اعتماد ،حکومت کو اکثریت برقرار رکھنے میں مشکلات

انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کر سکا کرتا رہوں گا۔

ایم این اے بلال اعجاز نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا۔