فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائگ میچ ، پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے دی

Oct 17, 2023 | 17:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) پاکستان نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ  میچ میں  کمبوڈیا کو شکست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور کمبوڈیا کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب داؤ پیچ آزمائے ،  پہلے راؤنڈ میں  کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی ،

انٹرنیشنل فٹبال میچ دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچی،  پاکستان نے کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا  گول 69 ویں  منٹ میں کیا ، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم  سکور نہ کر سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ 1.0 سے اپنے نام کر لیا،پاکستان کی جیت پر سٹیڈیم پاکستان ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔