پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے: مفتاح اسماعیل

Oct 17, 2022 | 17:11:PM
پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے: مفتاح اسماعیل
کیپشن: مفتاح اسماعیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہو گیا،اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے،ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے، اطلاعات آ رہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔