بنوں: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1 دہشتگرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

Oct 17, 2022 | 11:03:AM
بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا
کیپشن: سکیورٹی فورسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔