ضمنی الیکشن میں کامیابی: آصف زرداری کی علی موسی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد

Oct 17, 2022 | 10:19:AM
آصف علی زرداری نے کامیابی پر علی موسی ٰگیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، ''شاباش جیالو شاباش''
کیپشن: سابق صدر آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آصف علی زرداری نے کامیابی پر علی موسی ٰگیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، ''شاباش جیالو شاباش''۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، جیالے قابل فخر ہیں، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا، یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں، قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔