برائے مہربانی!! منفی تبصرے کر کے پریشان نہ کریں

Oct 17, 2021 | 13:45:PM
برائے مہربانی!! منفی تبصرے کر کے پریشان نہ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے ناقدین کو  پیغام دیا ہے کہ اپنی نفرت بھری توانائی ضائع نہ کریں ۔
 تفصیلات کے مطابق غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میرا دن کتنا ہی بُرا گُزرا ہو، میں صرف ایک کِک سے ساری پریشانی بھول جاتی ہیں اور میرا دن خوشگوار بن جاتا ہے۔‘

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام لوگ، جنہیں میری ان تصاویر سے مسئلہ ہے وہ اپنی نفرت بھری توانائی کو کسی ایسی چیز پر ضائع نہ کریں جس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ میری تصویر ہے اور یہ میرا پوز ہے، براہ مہربانی! اپنے آپ کو منفی تبصرے پوسٹ کرنے سے پریشان نہ کریں کیونکہ مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘

غنا علی کی جانب سے روکنے کے باوجود بھی ناقدین اُن کی پوسٹ پر منفی تبصرے کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مہنگا تیل پروپیگنڈہ۔۔کیا ہم دنیا سے علیحدہ کسی اور سیارے پر رہتے ہیں