پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں،پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم ،نائب وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے،پاکستان کے بیانیے کو دنیا میں پذیرائی ملی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا، پاکستان کوسفارتی سطح پر بھی بڑی کامیابیاں ملی ہیں، بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ہے، بھارت کیخلاف جنگ کے دوران نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اہم کردارادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سزائے موت کے فیصلے پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا رد عمل بھی آ گیا
سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی جھوٹ کو بےنقاب کیا گیا، پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے بھی اہم کردارادا کیا، پاکستان نے14سال بعد ایس سی اوکانفرنس کی کامیاب میزبانی کی،دنیا بھرکے سربراہان مملکت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کی۔
سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوفروغ مل رہا ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کااعتراف کیا۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی سےعالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، دوست ملکوں سے دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری