بڑھتی فضائی آلودگی، تعلیمی اداروں میں ہفتے کو چھٹی کا اعلان

Nov 17, 2023 | 10:15:AM
 سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہفتے کو  تعلیمی اداروں میں  چھٹی کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہفتے کو  تعلیمی اداروں میں  چھٹی کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سموگ والے اضلاع میں ہفتہ کے روز چھٹی ہوگی۔ 

مزید پڑھیں:لاہور کی فضاؤں پر آلودگی کا راج برقرار

مذکورہ اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہالز دوپہر 3 بجے کھلیں گے۔