لاہور کی فضاؤں پر آلودگی کا راج برقرار

Nov 17, 2023 | 09:56:AM
شہر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ لاہور شہر آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)  شہر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ لاہور شہر آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

فضائی الودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح361ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے411، لاہورامریکن سکول میں شرح419ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈ488، ایچی سن کالج میں شرح265ریکارڈ جبکہ  شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح338ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اس وقت شہرمیں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں  بھی اضافہ ہو گیا۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 اس حوالے سے انتظامیہ نے شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔