سرد ہواؤں کا راج برقرار، کراچی آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر

Dec 05, 2024 | 10:51:AM
سرد ہواؤں کا راج برقرار، کراچی آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج  برقرار  ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ دنیا بھر میں  آلودگی کے اعتبار سے کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خسشک اور صاف رہے گا  اور شہر  کا کم سے کم درجہ حرارت 16 دگڑی سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  65 فیصد ہے۔ شہر  میں شمال مشرق کی جانب سے 6 کلو میٹر   کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا ہے جو  انسانی زندگی کے لیے انتہائی مضر ہے ۔

اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی ہے۔