سکھر حیدرآبادموٹروے کرپشن کیس،ڈپٹی کمشنر مٹیاری گرفتار

Nov 17, 2022 | 18:53:PM
سکھر حیدرآبادموٹروے کرپشن کیس،ڈپٹی کمشنر مٹیاری گرفتار
کیپشن: گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکھر حیدرآبادموٹروے کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن  نےڈپٹی کمشنر مٹیاری  کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ لینڈ ایکوزیشن آفیسر منصور عباسی موقع سے فرار ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کو گزشتہ روز ڈی سی مٹیاری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،گزشتہ روز سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔

 دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کیلئے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نےکرنٹ اکاؤنٹ کے بجائے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکاؤنٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبےکے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔

2 سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہےکہ 1 ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔