ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کی ویڈیو وائرل

Nov 17, 2022 | 16:59:PM
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: ویرات کوہلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تقریباً 16 سال قبل پاکستان میں خریداری کے دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی کو  چشمہ اور کالی ٹی شرٹ پہنے مقامی اسٹورز سے اشیاء خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سال 2006 کی ویڈیو ہے جب ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم پیوش چاولہ کی کپتانی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور چار میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آئی تھی۔