کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

Nov 17, 2022 | 16:55:PM
نوری آباد: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی حیدرآباد سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شاہد، جاڑو اور مکیش کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق تینوں افراد منی ٹرک پر سوار تھے اور حیدرآباد جارہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میتوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، بچے کے اغواء کا الزام، شہریوں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کیا۔