سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم ، بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف156 رنز کی برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان بمقابلہ بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جبکہ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلادیش قومی کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 156 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، تاہم دونوں اوپنرز جلد پویلین لوٹ گئے۔ اذان اویس 13 اور عبداللّٰہ فضل 9 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 61 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری اور سعود شکیل 8 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 142 رنز پر گری جب بابر اعظم 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 21 رنز بنا سکے اور ٹیم کا مجموعہ 150 رنز تک پہنچا۔
ساتویں وکٹ 174 رنز پر گری جب محمد رضوان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ آٹھویں وکٹ 184 رنز پر گری اور حسن علی 16 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 207 رنز پر گری جب خرم شہزاد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ آخری وکٹ 232 رنز پر گری۔ ساجد خان نے 28 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور بہتر کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے، جس میں لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان