ارونا چل پردیش کی تبدیلی پر چین کے ساتھ ہیں: دفتر خارجہ

May 17, 2025 | 15:50:PM
ارونا چل پردیش کی تبدیلی پر چین کے ساتھ ہیں: دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز ) پاکستان نے چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کے نام کی تبدیلی پر چین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی پیش رفت کو دیکھا ہے، پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

چین کی جانب سے اروناچل پردیش کا نام زنگنان رکھا گیا ہے، چین نے زنگنان میں 27 مقامات کے ناموں میں تبدیلی کی، 15 پہاڑ، 5 رہائشی علاقوں، 4 پہاڑی دروں، 2 دریاؤں اور ایک جھیل کا نام تبدیل کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق زنگنان تاریخی، جغرافیائی، انتظامی اور حدود اربع کے اعتبار سے چین کا حصہ ہے، زنگنان میں علاقوں کے ناموں میں تبدیلی چین کا اندرونی معاملہ ہے۔