مقابلہ حسن میں انتخاب کیسے ہوتاہے؟سابق مس پاکستان ورلڈ نے اہم انکشاف کردیا

May 17, 2025 | 10:58:AM
مقابلہ حسن میں انتخاب کیسے ہوتاہے؟سابق مس پاکستان ورلڈ نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق مس پاکستان ورلڈ اریج چودھری نے مقابلہ حسن میں انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے۔

ایک انٹرویو میں اریج چودھری نے کہاکہ مقابلہ حسن میں صرف خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی،انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا، ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہوں۔

 اریج چودھری نے بتایا کہ مقابلہ حسن میں کسی لڑکی کا انتخاب صرف ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ کئی ٹاسک بھی دیئے جاتے ہیں جنہیں مکمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ حسن میں انتخاب 80 فیصد فلاحی کام کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ امیدوار اپنے ملک میں کتنا فلاحی کام کرتے ہیں، مقابلے میں حصہ لینے والوں کو فلاحی کاموں کے لیے وقت بھی دیا جاتا ہے۔ جو جتنا بہتر ٹاسک پورا کرتا ہے اتنے زیادہ نمبر ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوربخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش،نام بھی بتادیا

اریج چودھری نے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر کہا کہ مجھے آج بھی اس کامیابی پر فخر ہے،میں نے اس کے لیے سخت محنت کی تھی۔