’گڈ ٹو سی یو‘جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

May 17, 2023 | 12:50:PM
’گڈ ٹو سی یو‘جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
کیپشن: جسٹس گل حسن اورنگزیب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)’گڈ ٹو سی یو‘جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر چل نکلے،سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد “گڈ ٹو سی یو” کی گونج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت  ہوئی ،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت کے سامنے پیش  ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو، ،جج کے آئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد نے زور دار قہقہے لگادئیے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی۔