اروشی روٹیلا ماضی کی اداکارہ پروین بابی بننے کا انکشاف 

May 17, 2023 | 12:00:PM
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔

اروشی روٹیلا کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ میں دنیا کا سب سے نمایاں فلمی فیسٹیول اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشیائی ممالک کی فہرست سے باہر، بھارتی فلم فیسٹیول تنقید کا نشانہ بن گیا

یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فرانس میں موجود ہیں۔