آج اور کل بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیشن گوئی کر دی

May 17, 2023 | 10:14:AM
آج اور کل بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نےبڑی پیشن گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کے جم کر برسنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ  بارش کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ کے بالائی علاقے جن میں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ شامل ہیں وہاں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر کے بھی بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس پر شرپسندوں کا حملہ، ہوش رُبا تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے معاملات کی ترتیب موسم کی صورت حال کو مدِ نظر رکھتےہوئے کریں اور موسم کی اپ ڈیٹ لیتے رہیں۔ آندھی اور بارش کے قوی امکانات کے باعث شہری محفوظ مکامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بادل برسانے والے سسٹم کی انٹری ہوئی ہے اور آئندہ 2روز میں بارش برسنے کا امکان ہے، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 41ڈگری تک جا سکتا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 165ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے  فیز 8 میں 191، سید مراتب علی روڈ پر شرح 171، شاہدرہ 175،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 171ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔