گانے میں عر یاں لباس۔۔علیزے شاہ پرصار فین برہم۔۔کھر ی کھری سنادیں

May 17, 2021 | 23:05:PM
گانے میں عر یاں لباس۔۔علیزے شاہ پرصار فین برہم۔۔کھر ی کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں اداکارہ علیزے شاہ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں جس کی وجہ ان کا کچھ روز پہلے ریلیز ہونے والا گانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کا موسیقار و گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ دوگانا (ڈوئٹ) "بدنامیاں" ریلیز ہوا ہے جس کو دو روز کے دوران سات لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس گانے کی ریکارڈنگ کیلئے علیزے شاہ نے انتہائی بولڈ ڈریسنگ کی ہے جس کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں۔ اداکارہ علیزے شاہ کو اتنی زیادہ تنقید کا سامنا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شہرت کی تلاش میں علیزے شاہ نے اپنا ایمان گنوادیا۔

 ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور ڈھنچک پوجا کو علیزے شاہ سے اچھی گلوکارہ قرار دے دیا۔

ایک شخص نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اکیلے ہی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ علیزے شاہ کی آواز بہت ہی جھنجھلاہٹ پیدا کرنے والی ہے؟

ایک صارف نے علیزے شاہ کی دوپٹے والی اور گانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں "دعا" اور "بد دعا" کے عنوانات دیے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سو شل میڈیا سٹار انمول نور کی شرمناک حرکا ت کی ویڈیو لیک