فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف پاکستان کےمختلف شہروں میں ریلیاں

May 17, 2021 | 11:00:AM
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری
کیپشن: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے خلاف کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی بمباری کی اور ان سے ہونے والی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم سربراہوں سے آگے بڑھ کر فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا، سراج الحق اس روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    شہبازشریف کی فلسطینی سفارت خانے آمد، اسرائیلی جارحیت کی مذمت