بجلی بند، کیوبا اندھیرے میں ڈوب گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی قبضہ کرنے کی بھی دھمکی

Mar 17, 2026 | 11:48:AM
بجلی بند، کیوبا اندھیرے میں ڈوب گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی قبضہ کرنے کی بھی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہو چکا ہے اور 1 کروڑ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں، اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

 وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو آزاد یا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ کیوبا اس وقت ایک ’کمزور ملک‘ بن چکا ہے۔

کیوبا کی حکومت کی جانب سے اس بیان پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کیوبا کی سرکاری بجلی کمپنی یونین ناسیونال الیکٹریکا کے مطابق قومی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دوحہ میں زور دار دھماکے، قطر کا میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ 

 اب تک صرف دارالحکومت ہوانا کے تقریباً 5 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کی جا سکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، یہ گزشتہ 4 ماہ میں تیسرا بڑا بلیک آؤٹ ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیوبا کو 9 جنوری کے بعد سے تیل کی کوئی بڑی سپلائی نہیں ملی۔

 یہ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکا نے ان ممالک کو بھی دھمکی دی جو کیوبا کو تیل فراہم کرتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا اس وقت شدید توانائی کے بحران، معاشی بدحالی اور سیاسی دباؤ کا شکار ہے جبکہ امریکی دھمکیوں نے صورتِ حال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔