خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم سرد ہو گیا 

Mar 17, 2026 | 10:10:AM
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم سرد ہو گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )خیبر پختونخوا میں آج مطلع ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ عید تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔

 دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے زور دار جھٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب اورسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور آزادکشمیر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے پنجاب  کا کہناتھا کہ 18 اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں بھی بارش کا امکان ہے۔