کورونا نے مزید 61 افراد کی زندگی نگل لی، 2 ہزار 351 نئے مریض

Mar 17, 2021 | 09:44:AM
کورونا نے مزید 61 افراد کی زندگی نگل لی، 2 ہزار 351 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس سے 61 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 351 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 3 ہزار 865 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ ایک ہزار 978 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 853، سندھ میں 4 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179، اسلام آباد میں 529، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔