پنجاب بجٹ 2026-27: پراپرٹی ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی، ادائیگی صرف آن لائن ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیرعظمت) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اہم قانونی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔
بجٹ تجاویز کے مطابق جائیدادوں کا پراپرٹی ٹیکس اب صرف آن لائن ادائیگی کے ذریعے ہی جمع کرایا جا سکے گا،حکومتی ذرائع کے مطابق ٹیکس ادائیگی کے روایتی طریقہ کار کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ٹیکس وصولیوں میں شفافیت کو یقینی بنانا اور نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وہیکلز کا ٹوکن ٹیکس بھی مکمل طور پر آن لائن بینکنگ کے ذریعے وصول کیا جا رہا تھا۔
بجٹ میں پراپرٹی مالکان کے لیے ایک مراعاتی اقدام بھی تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت اپنی جائیدادوں کی سیلف اسیسمنٹ کرانے والوں کو پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ بجٹ: کلک پروگرام کیلئے 1.14 ارب روپے مختص، کراچی میں 168 ترقیاتی سکیمیں مکمل