رمضان آتے ہی ہدایات دے دی جاتی ہیں کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو؛سپریم کورٹ کے کیس میں ریمارکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں رمضان میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رمضان آتے ہی ہدایات دے دی جاتی ہیں کہ کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رمضان میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عرفان سعادت نے کہاکہ رمضان آتے ہی ہدایات دے دی جاتی ہیں کہ کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو۔
وکیل مسابقتی کمیشن نےکہاکہ عالمی منڈی میں پاک آئل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں،یہ قیمت مقرر کرنے کا معاملہ ہے،حکومت نے رمضان پیکیج دیتے ہوئے کوکنگ آئل کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی،ہم نے پاکستان وبناسپتی مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کو قیمتیں کم کرنے کا کہا۔
وکیل ایسوسی ایشن نے کہاکہ ہم ایسوسی ایشن ہیں ہم ہدایات آگے دے سکتے ہیں لیکن قیمتیں کم کرانا ہمارا اختیار نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر کوئی ہدایات پر عمل نہ کرے تو ایسوسی ایشن کیا کرسکتی ہے،وکیل ایسوسی ایشن نے کہاکہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ہم صرف ہدایات گھی بنانے والے اپنے ممبران کو بھیج سکتے ہیں،مسابقتی کمیشن نے ہمارے خلاف حکم جاری کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایسوسی ایشن کو کیسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں،وکیل ایسوسی ایشن نے کہاکہ یہ صرف پہلی بار نہیں ہوا ہمیشہ ایسے ہی ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کی ایسوسی ایشن کیسے رجسٹرڈ ہے،وکیل ایسوسی ایشن نے کہاکہ ٹریڈ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے اور اسکا کام ممبران کی ویلفیئر ہے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری