دھرمیندرا کا پوتے کی شادی پر ڈانس،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 17, 2023 | 21:53:PM
دھرمیندرا کا پوتے کی شادی پر ڈانس،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف و لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کی پوتے کی شادی میں ڈانس کرتے ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے  مطابق  بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اور ان کی گرل فرینڈ دریشا اچاریہ کی شادی کی ممبئی میں تقریبات جاری ہیں۔

اُبھرتے ہوئے اداکار کرن دیول اور دریشا اچاریہ کے گزشتہ شب منعقدہ سنگیت کی تقریب سے مختلف ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سنگیت کی تقریب میں جہاں خاندان کے دیگر افراد شامل تھے وہیں بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے، تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا جس میں سب سے زیادہ توجہ سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندرا نے سمیٹی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھرمیندرا اپنے مشہور گانے "یملا پگلا دیوانہ" پر ڈانس کر رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کرن دیول بھی ڈانس کر رہے ہیں۔

گزشتہ شب منعقدہ سنگیت کی تقریب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ سنگیت میں صرف دیول فیملی کے گانے ہی چلائے جائیں گے۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں سنی دیول کو اپنے مشہور گانے ’میں نکلا گڈی لے کے‘ پر اپنے خاندان کی خواتین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرن دیول اور دریشا اچاریہ نے سنگیت کی تقریب میں شاندار روایتی ایک جیسا گہرے نیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس پر پھولوں کی ایمبرائیڈری کی گئی تھی،اس تقریب کے لئے کرن دیول نے شیروانی جبکہ دریشا اچاریہ نے لہنگا چولی کا انتخاب کیا تھا.یہ جوڑا 18 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا, ان کی شادی کی مختلف تقریبات میں خاندان سمیت بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔