"آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی"، مریم نواز

Jun 17, 2023 | 19:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اےعبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو پارٹی کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے، جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما نے  کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا جبکہ   آئندہ الیکشن کے لئے ٹیم  پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ" کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی,  پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔"