لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے سمندر میں کشتی حادثہ ،24پاکستانی نوجوان لاپتہ 

Jun 17, 2023 | 18:22:PM
لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے سمندر میں کشتی حادثہ ،24پاکستانی نوجوان لاپتہ 
کیپشن: کشتی حادثے میں لاپتہ ہونیوالے نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں لاپتہ ہونیوالوں 24 نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے
تفصیلات کے مطابق لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں لاپتہ ہونیوالے 13 نوجوانوں کا تعلق گجرات کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ، اسامہ طارق، آفتاب گورائہ، داؤد شہزاد، مخدوم احمد،معاذ صدیق، عامر شامل ہیں ،کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے دو نوجوان عثمان صدیق، عظمت خان کا تعلق بھی گجرات سے ہے ۔
لاپتہ ہونے والے 13 نوجوانوں کے گھروں میں سوگ کا سماںہے،ایف آئی اے ایجنٹ مافیا کے سامنے بے بس ہے ، چند ماہ کے بعد یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے،نوجوان سنہرے مستقبل کیلئے لیبیا سے اٹلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
ان کے علاوہ کشتی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 5 نوجوانوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے ہے، نوجوانوں میں اسد، ارسلان،اسامہ، عمر، وجاہت علی شامل ہیں،کشتی میں ڈوبنے والے میلو ورکاں کے رہائشی 2 نوجوان آپس میں کزن ہیں،2 نوجوانوں کا تعلق نواحی گاو¿ں نتھو سیویا سے ہے،1 نوجوان کا تعلق نواحی گاؤں چک پاکھر سے ہے ،پانچوں نوجوانوں کے گھروں میں سوگ کا سماں ہے، والدین، رشتہ دار نوجوانوں کے زندہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں ۔
مزید براں یونان کشتی حادثہ میں ڈسکہ کے 6 نوجوان بھی شامل ہیں،نواحی گاؤں جھرانوالی سے 3 لڑکے ،جامکے چیمہ سے دو اور مندرنوالہ گاو¿ں سے ایک لڑکا شامل ہیں،ذیشان اور چاند افتخار گاؤں جھارنوالی سے زین علی مندرنوالہ کے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب،مارچ ختم کرنے کا اعلان