او جی ڈی سی ایل کا و لی (بیٹانی) آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار کا آغاز

Jun 17, 2023 | 18:01:PM
او جی ڈی سی ایل کا و لی (بیٹانی) آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)نے و لی (بیٹانی) آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اوجی ڈی سی ایل 100 فیصد ورکنگ انٹریسٹ کے ساتھ و لی (بیٹانی) ایکسپلوریشن لائسنس کا آپریٹر ہے،و لی (بیٹانی) فیلڈ سے ایس این جی پی ایل ترسیلی نظام میں گیس شامل کرکے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

گیس کی پیداوار (کیوگیس) 10 ایم ایم سی سی ایف /یومیہ جبکہ تیل کی پیداوار (کیو آئل) 1000 بی بی ایل ایس /یومیہ ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل اگلے چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1 اور کنواں ولی نمبر 2 کے دو اضاف کنووں کی کھدائی شروع کرے گی۔

مالی سال 2023-24 کے اختتام تک مکمل پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔