سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی کی میزبانی کیوں کر رہے ہیں؟ وجہ بتا دی 

Jun 17, 2023 | 14:54:PM
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔          
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔          

سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لانچنگ ایونٹ میں ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہوکر انٹری دی اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے۔

بگ باس او ٹی ٹی کی میزبانی سے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ فرح خان اور کرن جوہر بہت مصروف ہیں اس لئے وہ بگ باس او ٹی ٹی کی بھی میزبانی کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اور وہ بگ باس کی او ٹی ٹی پر بھی میزبانی کر رہے ہیں اس کا مطلب سب جانتے ہیں کہ اب آئندہ آنے والے سیزنز کی میزبانی بھی صرف وہی کریں گے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیرئیر کا آغاز کیا پھر ماڈلنگ کی پھر اداکار بنے اب پروڈیوسر اور او ٹی ٹی پر میزبانی بھی کر رہے ہیں وہ نہیں جانتے کہ اسے ترقی کہیں گے یا کچھ اور۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

یاد رہے کہ بگ باس کے دوسرے او ٹی ٹی سیزن کا آغاز جلد ہونے والا ہے جو کہ جیو سنیما پر نشر کیا جائے گا۔اس مرتبہ بگ باس میں کون کون حصہ لے گا نام اب تک سامنے نہیں آئے تاہم کہا جارہا ہے کہ سنی لیون بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ ہوں گی۔