سعودی خلاء باز کامیاب مشن کے بعد ریاض پہنچ گئے

Jun 17, 2023 | 13:43:PM
سعودی خلاء باز کامیاب مشن کے بعد ریاض پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایس پی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی کامیاب خلائی مشن کی تکمیل کے بعد جمعے کی رات امریکہ سے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
دونوں خلا نورد سائنسی مشن پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن گئے تھے جہاں انہوں نے خلائی شعبے میں سعودی عرب کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ریاض کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی خلائی ایجنسی کے عہدیدار اور ریاستی شخصیات استقبال کیلئے موجود تھیں۔ 

السعودیہ کے میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی، مریم فردوس اور علی الغامدی السعودیہ کی ایک پرواز سے ریاض  پہنچے ہیں۔ 

السعودیہ کے عملے نے طیارے پر سوار ہوتے وقت چاروں سعودی خلا نوردوں کیلئے ریڈ کارپیٹ ویلکم کیا۔  
 ٹوئٹر پر لکھا کہ ’وطن عزیز کا پرچم خلا میں لے جانے والوں کو اھلا و سھلا کہتے ہیں‘۔ 
السعودیہ کے پائلٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سعودی عوام کو خوشیاں دیں اور اب ہم وطن عزیز واپسی کے سفر میں آپ کی رفاقت پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ 
خلا نوردوں نے طیارے کے کیبن کا دورہ کیا اور عملے کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔ 
برناوی اور القرنی 31 مئی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس آئے تھے۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر آٹھ روز تک 14 اہم سائنسی تجربات کیے تھے۔
واضح رہے کہ 1985ء میں سعودی فضائیہ کے پائلٹ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کے زیر اہتمام خلائی سفر میں حصہ لیا تھا جو خلاء میں جانے والے پہلے سعودی بن گئے تھے۔