پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Jun 17, 2022 | 19:15:PM
پی آئی اے، پرواز، حادثہ، بال بال، بچ گئی
کیپشن: پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دمام سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دمام ایئرپورٹ سے جہاز نے جب اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تو پائلٹ کو جہاز کے اگلے پہیے میں خرابی محسوس ہوئی۔

جس کی بروقت اطلاع ایئرٹریفک کنٹرول کو کردی گئی۔ پرواز نے جب اسلام آباد میں لینڈ کیا تو اس کا اگلا پہیہ پھٹ گیا۔ تاہم پائلٹ کی کمال مہارت سے حادثہ کسی بڑی جانی و مالی نقصان سے بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

طیارے کو بحفاظت لینڈ کروالیا گیا ہے اور پرواز میں عملے کے ارکان سمیت 246 افراد سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہائی سپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ دمام میں ہی پائلٹ کو خرابی محسوس ہوگئی تھی۔