ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنے والا ملزم پھرگرفتار

Jun 17, 2021 | 22:44:PM
 ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنے والا ملزم پھرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اے ایس پی سی آئی اے میاں شفقت کا کہنا ہے کہ ارطغرل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ 
 تفصیلا ت کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی، ملزم نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی ویڈیو وائرل