ایک اوربھارتی اداکار چل بسے۔۔۔

Jun 17, 2021 | 11:31:AM
ایک اوربھارتی اداکار چل بسے۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کےمعروف  اداکار چندر شیکھر شدید علالت کے بعدانتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 97 سالہ چندر شیکھر گزشتہ کئی سالوں سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔ہسپتال میں چندر شیکھر کا علاج جاری تھا جہاں اُن کی طبیعت پہلے سے سنبھل گئی تھی جس کے بعد اُنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز بھارتی اداکار چندر شیکھر کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ چل بسے۔

 97 سالہ چندر شیکھر نے سوگواروں میں ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ چندر شیکھر  کے انتقال سے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےاداکار چندر شیکھر  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 97 سالہ چندر شیکھر نے بھارت کی 250 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔چندر شیکھر کی معروف فلموں میں ’سرنگ‘، ’کالی ٹوپی‘، ’بسنت بہار‘ اور ’لال رومال‘ شامل ہیں۔اداکار نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم سال 2000 میں کی تھی جس کا نام ’خوف‘ تھا اور اس وقت چندر شیکھر کی عمر 77 سال تھی۔
 یہ بھی پڑھیںبی جے پی میں شمولیت اختیار کر نے وا لے متھن چکر ورتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا