بی جے پی میں شمولیت اختیار کر نے وا لے متھن چکر ورتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Jun 16, 2021 | 22:42:PM
بی جے پی میں شمولیت اختیار کر نے وا لے متھن چکر ورتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو اپنی ہی فلموں کے ڈائیلاگز بولنا مہنگا پڑ گیا، ان سے مبینہ نفرت انگیز تقریر سے متعلق پولیس نے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے متھن سے کولکتہ پولیس نے پوچھ گچھ کی۔ ان کے خلاف یہ درخواست جمع کروائی گئی تھی کہ انھوں نے اپنی تقریروں کے ذریعے اشتعال انگیزی کو ہوا دی۔

معروف ادا کا ر متھن نے اپنے اوپر لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کیا ۔ انھوں نے کولکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے یہ بتایا تھا کہ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران اپنی ہی فلموں کے ڈائیلاگز دہرائے اور وہ کسی بھی طرح اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کا مرتکب نہیں ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے بیان نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا