ڈولفن نے 6سالہ بچے کو زخمی کر دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی

Jun 17, 2021 | 10:24:AM
ڈولفن نے 6سالہ بچے کو زخمی کر دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن میں  ڈولفن نے بچے کے ہاتھ کو چبا ڈالا،جس کی وجہ سے بچے کا ہاتھ زخمی ہو گیا، سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ۔

  تفصیلات کے مطابق ڈولفن  کاشمار  انسان دوستوں میں ہوتا ہے کبھی کبھی جانوروں کے ساتھ کھیلنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ،یوکرین میں انسانوں کے ساتھ کھیلنے والی ڈولفن نے ایک 6سالہ بچے کا ہاتھ اس وقت چبا ڈالا جبکہ بچے نے کھیلنے کے لئے ڈولفن کو نزدیک آتے دیکھ کر پانی میں ہاتھ ڈالا ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے تالاب میں جیسے ہی ہاتھ بڑھایا ڈولفن نے اچھل کر اس کا ہاتھ چبا لیا اور فوراً ہی تالاب میں واپس چلی گئی۔بچے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر ٹانکے لگانے پڑے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا کیسز میں کمی:46 افراد جاں بحق،ایک ہزار اڑتالیس نئےکیسز رپورٹ