آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری

بعض اضلاع میں صرف 1 ووٹر کیلئے بھی پولنگ سٹیشن قائم جن میں سرگودھا، لیہ اور میانوالی شامل ہیں

Jul 17, 2026 | 17:32:PM
آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی ہے، جس میں ووٹرز کی تقسیم کی دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔

 الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق بعض اضلاع میں صرف ایک ووٹر کے لیے بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سرگودھا، لیہ اور میانوالی شامل ہیں۔

 فیصل آباد میں 5 جبکہ خوشاب میں 11 ووٹرز کے لیے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جبکہ ملتان میں سب سے زیادہ 538 مرد اور 428 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین